پمز ہوسٹل نرس قتل کیس ،پولیس نے زوبیاکے موبائل میسج کی تفصیل کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا
تازہ ترین : 1
پمز ہوسٹل نرس قتل کیس ،پولیس نے زوبیاکے موبائل میسج کی تفصیل کا ریکارڈ ..

پمز ہوسٹل نرس قتل کیس ،پولیس نے زوبیاکے موبائل میسج کی تفصیل کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء) پمز ہسپتال کے ہوسٹل میں رہائش پذیر زوبیا فائرنگ کے کیس کے حوالے سے انکشاف ہو اہے کہ پمز ہسپتال کی نرس زوبیا کی جانب سے ساتھی سیکنڈ ائیر کی طالبہ کوکہا ہے کہ مردوں سے میرا اعتبار اٹھ گیا ہے تم بھی شادی نہ کرنا ہم دونوں اکٹھے زندگی گزاریں گے ،سب مرد ایک جیسے ہوتے ہیں پولیس نے زوبیاکے موبائل میسج کی تفصیل کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا ،زوبیا نے خودکشی کے لیے کس کی مدد لی ،زوبیا کو گولی دور سے ماری گئی پولیس نے نئے رخ پر تفتیش شروع کردی ۔

خبر رساں ادارے کو ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق پمز ہسپتال کے ہوسٹل میں رہائش پذیر زوبیا فائرنگ کے کیس کے حوالے سے نیاء انکشاف ہو اہے کہ پمز ہسپتال کی نرس زوبیا جو کہ تھرڈ ائیر کی طالبہ بھی ہیں ان کی جانب سے ساتھی سیکنڈ ائیر کی طالبہ کوکہا ہے کہ مردوں سے میرا اعتبار اٹھ گیا ہے تم بھی شادی نہ کرنا ہم دونوں اکٹھے زندگی گزاریں گے ،سب مرد ایک جیسے ہوتے ہیں پولیس ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ زوبیاکے موبائل میسج کی تفصیل کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا گیا ہے ۔زوبیا نے خودکشی کے لیے کس کی مدد لی چونکہ زوبیا کو گولی دور سے ماری گئی پولیس اب اس نئے رخ پر تفتیش شروع کردی ہے جس کے حقائق جلد سامنے آجائیں گے ۔

وقت اشاعت : 09/02/2015 - 08:35:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں