نوشہرہ :سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنما جاں بحق،تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

پیر 9 فروری 2015 08:29

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء )نوشہرہ کے علاقے شیدو میں فورسز کا ٹارگٹ آپریشن ، فائرنگ کے نتیجہ میں تحریک انصاف کے صوبائی رہنما علی گوہر جاں بحق اور ان کے ہمسایہ حاجی بنارس خان شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپو رٹ کے مطا بق تھانہ آکوڑہ خٹک نے تصدیق کی ہے کہ آپریشن پولیس نے نہیں کیا بلکہ حساس ادارے علاقے میں ٹارگٹ آپریشن کر رہے ہیں۔ ان کو علم نہیں کہ تحریک انصاف کے صوبائی رہنما علی گوہر کو کس نے قتل کیا ہے بس یہ معلوم ہے کہ فائرنگ کے نتیجہ میں تحریک انصاف کے صوبائی رہنما علی گوہر جاں بحق ہوگئے ہیں مقتول کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا، تھانہ آکوڑہ خٹک کے مطابق رپورٹ درج کر لی ہے۔