بھارت نے امریکہ کے ساتھ جوہری ڈیل کی وضاحت جاری کر دی

پیر 9 فروری 2015 08:54

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء) بھارتی حکومت نے امریکہ کے ساتھ جوہری ڈیل کی وضاحت جاری کر دی ہے۔ تاہم کہا ہے کہ سول لائبیلٹی ایکٹ میں کوئی ترمیم نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور امریکہ سول نیوکلیئر ذمہ داری کے حوالے سے مفاہمت پر پہنچ چکے ہیں اور انتطامی نوعیت کے ٹیکسٹ کو حتمی شکل دیدی ہے جس کے ذریعے ستمبر 2008ء کا ون ٹو تھری ایگریمنٹ نافذ لیا جائے گا۔ یہ ایشو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر باراک ابامہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اٹھائے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :