امریکامیں فائرنگ، 4 افراد ہلاک،ملزم نے بھی خودکشی کرلی ، مسلح شخص نے گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کی ، حکام

پیر 9 فروری 2015 08:54

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء)امریکی ریاست جارجیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 4 افراد ہلاک کرنے کے خودکشی کرلی امریکی پولیس کے مطابق جارجیا کے شہر ویسٹ اٹلانٹا میں مسلح شخص نے گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کردی جس سے 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ہلاک اور زخمی ہونے زیادہ تر افراد ایک دوسرے کے رشتے دار بتائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :