23مارچ کو ہونے والی فل ڈریس پریڈ کے لیے تیاریاں شروع،رواں سال تینوں افواج کے دستے پوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لیں گئے

پیر 9 فروری 2015 09:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رواں سال تےئس مارچ کو ہونے والی فل ڈریس پریڈ کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ،رواں سال تینوں افواج کے دستے پوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لیں گئے سیکورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یوم پاکستان کی پریڈ سات سال بعد ہو گی جس کو وفاقی حکومت کی جانب سے بھرپور طریقے سے منانے کا عہد کیا گیا ہے اور اس ضمن میں تینوں افواج کی جانب سے تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر یوم پاکستان پر پریڈ نہیں ہو سکی تھی۔ فل ڈریس پریڈ کے لیے آرمی کے دستے فروری کے وسط میں اسلام آباد پہنچنا شروع ہو جائیں گے ۔ پریڈوفاقی دارالحکومت اسلام آباد فیض آباد کے قریب مخصوص جگہ پر ہوگی جبکہ اس حوالے سے سیکورٹی اداروں نے علاقے بھر میں سرچنگ شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :