وزارت قانون نے گوادر بندرگاہ پر 2281 ایکڑ زمین چین کو دینے کی منظوری دے دی

پیر 9 فروری 2015 09:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء) وزارت قانون و انصاف نے گوادر میں فری ٹریڈ زون کے قیام کیلئے چین کو 2281 ایکڑ زمین لیز پر دینے کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے چالیس سالہ لیز پر یہ زمین چین کو دینے کیلئے وزارت قانون و انصاف سے قانونی مشاورت طلب کی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے مقامی کسانوں اور زمینداروں سے 2281 ایکڑ زمین کی خریداری مکمل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

یہ خریداری مقامی ریونیو آفیسر کے ذریعے کی گئی ہے اور اس مقصد کیلئے 6.69 ارب روپے بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ حکومت یہ زمین چین کو لیز پر دے گی جو اس علاقے میں صنعتیں اور بندرگاہ کو آپریشنلائز کرنے کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر کرے گا۔ چین اپنی کمپنیوں و یگر ملکوں کی کمپنیوں کو گوادر بندرگاہ پر بھاری سرمایہ کاری کی دعوت بھی دے گا جس سے اس علاقے میں بھاری صنعتیں قائم ہوں گے تاہم یہ اہم معاملہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹ اینڈ شپنگ کے پاس موجود بھی ہے جو اس اہم معاملے پر غور کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :