حکو مت احسن اقبال اوراسحاق ڈار کی بات مان لیں تو جوڈیشل کمیشن کا مسئلہ آج ہی حل ہو سکتا ہے‘ اسد عمر، بدقسمتی سے (ن) لیگ خودہی کمیشن بنانے میں سنجیدہ نہیں ‘جب مذاکرات کے ذریعے مسائل حل ہونگے تو ہم ہر صورت سڑکوں پر آئیں گے ‘تحر یک انصاف سینیٹ انتخابات میں صرف خیبرپختونخوا ہ سے حصہ لے گی‘اگر نوازشریف یہ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی تھک گئی ہے تو انہیں کسی غلطی فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ہم آج بھی ہر قر بانی دینے کو تیار ہے‘ اسمبلیوں سے استعفے دینا ہدف نہیں بلکہ شفاف انتخابات چاہتے ہیں اور اس کے لئے کوششیں کرتے رہیں گے‘ اتوار کے روز لاہور میں ایک تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

پیر 9 فروری 2015 09:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء )تحر یک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکو مت وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بات مان لیں تو جوڈیشل کمیشن کا مسئلہ آج ہی حل ہو سکتا ہے مگر بدقسمتی سے (ن) لیگ خودہی کمیشن بنانے میں سنجیدہ نہیں ‘جب مذاکرات کے ذریعے مسائل حل ہونگے تو ہم ہر صورت سڑکوں پر آئیں گے ‘تحر یک انصاف سینیٹ انتخابات میں صرف خیبرپختونخوا ہ سے حصہ لے گی‘اگر نوازشریف یہ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی تھک گئی ہے تو انہیں کسی غلطی فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ہم آج بھی ہر قر بانی دینے کو تیار ہے‘ اسمبلیوں سے استعفے دینا ہدف نہیں بلکہ شفاف انتخابات چاہتے ہیں اور اس کے لئے کوششیں کرتے رہیں گے ۔

اتوار کے روز لاہور میں ایک تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں تحر یک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ ہماری جدوجہد19کروڑ عوام کے لیے ہے اور انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں نوجوان نیا پاکستان بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن پر حکومت سے ٹرم آف ریفرنس پر بات رکی ہوئی ہے۔جوڈیشل کمیشن کے اختیارات سے متعلق وفاقی وزیر احسن اقبال اور میں نے مشترکہ تجاویز لکھی تھیں لیکن حکومت اب اپنے ذمہ دار شخص کی لکھی گئی تجویز بھی نہیں مان رہی جبکہ عمران خان کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ خیبرپختونخوا ہ میں حلقے کھولنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی صرف خیبرپختونخوا ہ سے حصہ لے گی‘ اسمبلیوں سے استعفے دینا ہدف نہیں بلکہ شفاف انتخابات چاہتے ہیں اور اس کے لئے کوششیں کرتے رہیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی سے متعلق مسئلے کا حل یا تومذاکرات کے ذریعے نکلے گا یا پھر سڑکوں پرہوگا اوراگر سیاسی مسئلہ حل نہ ہوا تو دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے،عمران خان کی جدوجہد 19کروڑ عوام کے لئے ہے جس میں نوجوان طبقہ کپتان کی قیادت میں نیا پاکستان بنائے گا ۔

وزیر اعظم کا استعفیٰ حتمی ہدف نہیں،اگر نوازشریف یہ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی تھک گئی ہے تو انہیں کسی غلطی فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں چند خاندانوں کی اجارہ داری کو ختم ہونا چاہیے اور پی ٹی آئی اسی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔