سینیٹ انتخابات سیاسی سرگرمیوں میں تیزی ،وزیراعلیٰ پنجاب منگل کو ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچیں گے، آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمن اورآفتاب شیرپاؤسے جبکہ گورنر سندھ کا وزیراعلیٰ پنجاب ،وفاقی وزیر خزانہ اوروزیر اعلی سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ

پیر 9 فروری 2015 09:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء)سینیٹ انتخابات سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف منگل کو ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچیں گے۔جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا جمعیت علمائے اسلام (ف) سے سربراہ مولانا فضل الرحمن ،آفتاب شیرپاؤ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوروزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ ہواہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات جوں جوں قریب آتے جارہے ہیں،سیاسی سرگرمیوں میں بھی تیزی دیکھی جارہی ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے سربراہ مولانا فضل الرحمن ،آفتاب شیرپاؤ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے دونوں رہنماؤں سے ملک کی موجودہ صورت حال اور 3مارچ کو ہونے والے سینٹ کے انتخابات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گورنرنے دونوں رہنماؤں سے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت دیگرامورپر تبادلہ خیال کیا ہے۔ذرائع کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف منگل کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

دوسری جانب گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان سندھ سمیت ملکی صورتحال، سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیاگیا۔ ذرائع نے مزیدبتایا کہ گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ کے درمیان 2مرتبہ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔