خیبرایجنسی، امن لشکر کے مورچے کے قریب دھماکہ ، امن لشکر کے 3رضا کار جاں بحق اور 3شدید زخمی

پیر 9 فروری 2015 09:02

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء)نری بابا میں امن لشکر کے مورچے کے قریب دھماکہ ہوا،جس میں امن لشکر کے 3رضا کار جاں بحق اور 3شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں امن لشکر کے مرکز کے مورچے کے قریب ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امن لشکر کے 3رضا کار جاں بحق ہوگئے جبکہ3کو شدید زخمی حالت میں فوری طورپر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا،دھماکے سے امن لشکر کے مرکز کو بھی شدید نقصان پہنچا

متعلقہ عنوان :