کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر افغان فورسز کے آپریشن میں زخمی،عمر خالد خراسانی ..
تازہ ترین : 1
کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر افغان فورسز کے آپریشن میں زخمی،عمر ..

کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر افغان فورسز کے آپریشن میں زخمی،عمر خالد خراسانی کو افغان صوبے ننگرہار میں نشانہ بنایا ، ساتھی مارے گئے، احسان اللہ احسان

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء ) کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر عمر خالد خراسانی افغان اور اتحادی فورسز کے آپریشن میں زخمی ہو گئے، میڈیا رپورٹ میں عمر خالد خراسانی کے ترجمان احسان اللہ احسان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عمر خالد خراسانی کو افغان صوبے ننگرہار میں نشانہ بنایا گیا جس میں تنظیم کے 9 ساتھی مارے گئے جب کہ عمر خراسانی زخمی ہوئے جہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔

وقت اشاعت : 09/02/2015 - 08:57:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں