ورلڈ کپ میں پہلا ہدف بھارت کو ہراناہے،وقار یونس ، زندگی میں بہت کامیابیاں دیکھیں ..
تازہ ترین : 1

ورلڈ کپ میں پہلا ہدف بھارت کو ہراناہے،وقار یونس ، زندگی میں بہت کامیابیاں دیکھیں لیکن زندگی بھر افسوس رہے گا کہ وہ 92ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکے، ہیڈکوچ

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں سب سے بڑا ہدف بھارت کو ہراناہے،گزشتہ ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کی وجہ سے باہر ہوئے تھے اس بار بھارت کو ہرا کر ورلڈ کپ کے ٹائٹل کی جانب سفرکاآغازکریں گے۔ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کا سب سے بڑا ہدف بھارت کو شکست دینا ہے۔پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ انہوں نے زندگی میں بہت کامیابیاں دیکھیں لیکن زندگی بھر افسوس رہے گا کہ وہ 92ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکے۔

وقت اشاعت : 08/02/2015 - 09:37:55

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں