ورلڈ کپ 2015ء ، ہالی وولٹیج میچ میں بھارتی کپتان نے لفظی جنگ سے ہاتھ اٹھا لیے،بہت سے لوگ اس حوالے سے مختلف آرا رکھتے ہیں، میں ذاتی طور پر اس میچ آسٹریلیا، سری لنکا یا کسی دوسری ٹیسٹ کھیلنی والی ٹیم کے خلاف میچ جیسا ہی سمجھتا ہوں، دھونی ،ہم گزشتہ تین سے چار سالوں سے میدان میں ہونے والی سرگرمیوں سے کے علاوہ چیزوں پر دھیان نہیں دیا، اس میں انتہائی کامیاب رہے، ہم نے کرکٹرز کے درمیان عام طور پر ہونے والی لفظی جنگ کو کم سے کم کیا، آپ کو بہترین کرکٹ کھیلنی چاہیے لیکن ساتھ ساتھ کھیل کے جذبے کی ساکھ رکھنا چاہیے، پریس کانفرنس

اتوار 8 فروری 2015 09:37

ایڈیلیڈ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء) پاکستان اور ہندوستان کے درمیان گراوٴنڈ میں میچ سے قبل ہی گراوٴنڈ سے باہر لفظی جنگ شروع ہو جاتی ہے لیکن ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے میچ سے قبل ہی لفظی جنگ سے ہاتھ اٹھا لیے ہیں۔پاکستان اور دفاعی چیمپیئن ہندوستان کے درمیان 15 فروری کو ایڈیلیڈ میں معرکہ ہو گا جو دونوں ٹیموں کا ورلڈ کپ میں پہلا میچ ہو گا۔

میچ شروع ہونے سے کئی ہفتے قبل ہی اس مقابلے کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہو چکی ہیں اور دونوں ملکوں کے شائقین کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے شائقین کرکٹ کو اس اہم مقابلے کا انتظار ہے۔تاہم دھونی نے اس میچ کو خصوصی ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میچ بھی دیگر ٹیموں کے خلاف میچ جیسا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایڈیلیڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ اس حوالے سے مختلف آرا رکھتے ہیں، میں ذاتی طور پر اس میچ آسٹریلیا، سری لنکا یا کسی دوسری ٹیسٹ کھیلنی والی ٹیم کے خلاف میچ جیسا ہی سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جس لمحے آپ روایتی جنگ کے حوالے سے سوچنا شروع کر دیں گے اور اسی وقت آپ اپنے اوپر دباوٴ لینا شروع کر دیں گے۔دھونی نے کہا کہ ہم گزشتہ تین سے چار سالوں سے میدان میں ہونے والی سرگرمیوں سے کے علاوہ چیزوں پر دھیان نہیں دیا اور اس میں انتہائی کامیاب رہے، ہم نے کرکٹرز کے درمیان عام طور پر ہونے والی لفظی جنگ کو کم سے کم کیا۔

ہندوستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آپ کو بہترین کرکٹ کھیلنی چاہیے لیکن ساتھ ساتھ کھیل کے جذبے کی ساکھ رکھنا چاہیے۔دھونی نے ہندوستانی ٹیم کی موجودہ فارم کے حوالے سے کہا کہ ہم نے کرکٹ سے وقتی طور پر وقفہ لیا ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کے بعد ٹیم بالکل مختلف شکل میں دکھائی دے گی۔یاد رہے کہ دورہ آسٹریلیا پر ہندوستانی ٹیم کوئی بھی میچ نہ جیت سکی اور ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست کے بعد اسے سہ ملکی سیریز کے تمام میچوں میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دھونی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھی ٹیم کو اس طرح کی صورتحال کا سامنا تھا لیکن لڑکوں نے آگے بڑھ کر کارکردگی دکھائی اور آئی سی سی مقابلوں میں یہی چیز سب سے اہم ہے۔اس موقع پر دھونی نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور ماں اور بیٹی دونوں خیریت سے ہیں۔