عزیر بلوچ کی گرفتاری،پولیس کی دوسری ٹیم کراچی سے دبئی جائے گی،بدھ یا جمعرات کو عزیر بلوچ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائیگا

اتوار 8 فروری 2015 09:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء)لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کی گرفتاری کیلئے پولیس کی دوسری ٹیم کراچی سے دبئی جائے گی ،ٹیم میں ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ اور ڈی ایس پی شامل ہیں۔اس سلسلے میں حکام نے مشاورت مکمل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

عزیز بلوچ کی گرفتاری کیلئے پاکستانی انٹرپول کی پولیس کو طلب کیا ہے ،،بدھ یا جمعرات کو عزیر بلوچ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائیگا،دبئی میں عزیر بلوچ سے عدالتی چارہ جوئی گزشتہ روز سے جارہی ہے توقع ہے کہ عدالتی چارہ جوئی میں تین سے چار دن لگ جائیں گے جس کے بعد عزیر بلوچ کو بدھ یا جمعرات کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا جائیگا ،واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کے ملزم 29 دسمبر کو مسقط سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا،عزیز بلوچ پرکراچی لیاری گینگ کے 55مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :