وفاقی حکومت کا لگژری آئٹمز پر 5 سے 10 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ

اتوار 8 فروری 2015 09:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے درجنوں درآمد شدہ سامان تعیش اور آئٹمز پر 5 فیصد سے 10 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لگ بھگ 283 اشیاء جن کو حکومت لگژری آئٹمز سمجھتی ہے پر اضافی ڈیوٹی لگائی جائے گی جن میں درآمد شدہ فروٹ‘ ڈیری پراڈکٹس‘ ماربل‘ ریفریجریٹرز‘ لکڑی کا فرنیچر اور دیگر برقی آلات شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اخراجات میں کٹوتی اور اصافی ٹیکس کے اقدام اٹھائے گی تاکہ بجٹ خسارے کے ہدف کے درمیان رہا جا سکے۔ یہ کٹوتی صرف ترقیاتی بجٹ پر لاگو ہو گی جو 15 فیصد کے حساب سے 75 ارب روپے تک کم کر دی جائے گی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ دبئی میں ہونے والے مذاکرات میں کیا گیا۔