پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے باوجود بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو ریلیف نہیں دیا گیا ،بجلی کے صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکیس ارب روپے کے ریلیف سے محروم

اتوار 8 فروری 2015 09:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے باوجود بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو ریلیف نہیں دیا گیا ہے ۔جس سے بجلی کے صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکیس ارب روپے کے ریلیف سے محروم ہوگئے ہیں اب یہ رقم حکومت کے خزانے میں جمع ہوگی ۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق فروری میں گزشتہ ماہ کے بجلی بلوں کی پرنٹنگ کا کام مکمل ہوچکا ہے جس میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا اس حوالے سے باہمی ملی بھگت کے ساتھ نیپرا نے ریلیف دینے کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت نہیں کی ہے جس کے باعث بجلی بلوں میں کمی کے فیصلے نہ ہونے کے باعث بجلی کے بلوں کی پرنٹنگ کا کام مکمل ہوگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نیپرا اور وزارت خزانہ نے جان بوجھ کر معاملے کو لٹکایا ہے تاکہ عوام کو دیئے جانے والے اکیس ارب روپے ریلیف کو قومی خزانے میں جمع کیا جاسکے

متعلقہ عنوان :