بھارت ، ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے ایک بار پھر میدان مار لیا،47 فیصد ووٹ حاصل کرے گی

اتوار 8 فروری 2015 09:59

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء)بھارت کے ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے ایک بار پھر میدان مار لیا،47 فیصد ووٹ حاصل کرے گی،بی جے پی دوسرے اور کانگریس تیسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی انتخابات کے دوران جاری ایگزٹ پول کے مطابق نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی 47فیصد ووٹ حاصل کرے گی اور اسے 40سے45سیٹیں ملنے کا امکان ہے جبکہ بی جے پی صرف35 فیصد ووٹ حاصل کرکے25سے 30سیٹیں اور کانگریس کو محض4نشستیں ملنے کی توقع کی جارہی ہے