چین ،جاسوسی شبے میں گرفتار کینیڈین شہری کی بیوی ضمانت پر رہا

اتوار 8 فروری 2015 09:59

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء ) چین میں جاسوسی کے شبے میں گرفتار کنیڈین شہری کی بیوی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کیون اور جولیا گیرٹ نامی اس مسیحی جوڑے کو جو شمالی کوریا کی سرحد پر ’ڈینگ ڈانگ‘ کے علاقے میں ایک کافی شاپ چلاتے تھے کو چھ ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان پر دفاعی راز چوری کرنے کا شبہ ہے۔

دوسری جانب کینیڈا کی حکومتِ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کے بارے میں بہت فکر مند ہے۔ کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ’ اگرچہ ہم جولیا گیرٹ کی رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر کینیڈا کی حکومت کو کیون گیرٹ کی حراست پر شدید تشویش ہے اور یہ معاملہ ہم نے اعلیٰ چینی قیادت کے سامنے اٹھایا ہے اور اٹھاتے رہیں گے

متعلقہ عنوان :