ترک وزیر اعظم 17فروری کو پاکستان آئیں گے،پاک ترک اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں شرکت ، سیاسی ..
تازہ ترین : 1

ترک وزیر اعظم 17فروری کو پاکستان آئیں گے،پاک ترک اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں شرکت ، سیاسی و فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء) ترک وزیر اعظم احمد داوود اوگلو دو روزہ سرکاری طور پرآئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے، میڈیا رپورٹ میں حکومتی زرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ احمد داوود اوگلو اپنے پہلے سرکاری دورے میں ممکنہ طور پر 17فرروی کو پاکستان پہنچیں گے ،دو روز قیام کے دوران ترک وزیر اعظم پاک ترک اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں شرکت کے علاوہ اپنے پاکستانی ہم منصب، صدر ممنون حسین اور دیگر سیاسی اور فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے،جبکہ صدر مملکت کی جانب سے ترک وزیر اعظم کے اعزاز میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا جائیگا

وقت اشاعت : 08/02/2015 - 10:08:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں