کراچی‘پرویز مشرف سے تاجروں اور صنعتکاروں کی ملاقات، حکومت کراچی میں امن و امان کیلئے سنجیدگی سے اقدامات نہیں کررہی،تاجروں کا سابق صدر سے شکوہ

اتوار 8 فروری 2015 10:06

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء )سابق صدر پرویز مشرف سے کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں نے ملاقات کی۔ تاجر برادری نے شکوہ کیا حکومت کراچی میں امن و امان بحال کرنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات نہیں کررہی۔سابق صدر پرویز مشرف سے کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کراچی کے امن وامان سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے تاجربرادری کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجررہنماوٴں کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے تاجروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مشرف اپنی پارٹی کو مضبوط کرنا چاہتے ھیں۔ تاجر رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ حکومت شہر میں امن وامان کی بحالی کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کرے۔ ملاقات میں کراچی چیمبر اور فیڈریشن کے اراکین شامل نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :