سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت ایک سال بیس دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر تنازعہ کا شکار ہو گئی،دوطرفہ تجارت معطل،آزاد کشمیر سے جانے والے مال بردار ٹرک سے دس کلو سے زائد کروڑوں روپے مالیت کی ہیرؤن برآمد کی ، بھارتی الزام ، آزاد کشمیر کا ڈرائیور گرفتار ٹرک ضبط ،آزاد کشمیر سے جانے والے دیگر 21 ٹرکوں کو بھی بھارتی حکام نے روک لیا ،آزاد کشمیر حکام نے بھی مقبوضہ کشمیر سے آنے والے 50 مال بردار ٹرکوں کو روک لیا ، مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ گرفتار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری اور ٹرک ضبط کرنے کے خلاف مری کے مقام پر ٹرانسپورٹ یونین کا احتجاج ،مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مال کے ٹرکوں کو روک لیا ،حکومت پاکستان بالخصوص وزارت خارجہ مقبوضہ کشمیر میں گرفتار ہونے والے ٹرک ڈرائیور اور ضبط شدہ ٹرک کو واپس لائیں بصورت دیگر ٹرانسپورٹ یونین کسی بھی صورت میں دو طرفہ تجارت کو چلنے نہیں دیں گے اور نہ ہی مری سے انٹر کشمیر ٹریڈکا کوئی ٹرک گزرنے دیں گے،تاجروں کی دھمکی

اتوار 8 فروری 2015 10:05

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء)سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت ایک سال بیس دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر تنازعہ کا شکار ہو گئی بھارتی الزام کے مطابق آزاد کشمیر سے جانے والے مال بردار ٹرک سے دس کلو سے زائد کڑوڑوں روپے مالیت کی ہیرؤن براامد آزاد کشمیر کا ڈرائیور گرفتار ٹرک ضبط جبکہ آزاد کشمیر سے جانے والے دیگر 21 ٹرکوں کو بھی بھارتی حکام نے روک لیا اس کے جواب میں آزاد کشمیر حکام نے بھی مقبوضہ کشمیر سے آنے والے 50 مال بردار ٹرکوں کو روک لیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز آزاد کشمیر سے 22 مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے جبکہ مقبوضہ کشمیر سے 50 مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے بھارتی حکام کے مطابق آزاد کشمیر سے جانے والے مال بردار ٹرک نمبر 9627 جس میں کنو لوڈ تھے جس اس کو چیک کیا گیا تو کنو کے ڈبوں سے سیکڑوں کی تعداد میں پیکٹ نکلے جن میں کڑوڑوں روپے مالیت کی دس کلو سے زائد ہیروئن بر آمد کی گئی جس کے بعد تھانہ پولیس اوڑی مقبوضہ کشمیر میں آزاد کشمیر کے ڈرائیور عنایت حسین ولد باغ حسین ساکنہ کومی کوٹ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا اور ٹرک کو ضبط کر لیا گیا آزاد کشمیر سے جانے والا یہ ٹرک میر ٹریڈنگ کمپنی مظفرآباد مشتاق احمد میر کے نام سے مقبوضہ کشمیر گیا تھا دریں اثناء اس مسلے کے بعد جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات آر پار کے حکام کی انتہائی اہم میٹنگ امن برج پر ہوئی جس میں آزاد کشمیر کی نمائندگی ڈی جی ٹاٹا برگیڈئیر(ر) امتیاز وائیں ،ٹی ایف او بشارت اقبال اور مقبوضہ کشمیر کی نمائندگی ٹی ایف او کسٹوڈین ،ٹی ایف او شوکت حسین اور ایس ڈی پی اوڑی کر رہے تھے میٹنگ میں بھارتی حکام نے آزاد کشمیر حکام کو بتایا کہ ٹرک سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ڈی جی ٹاٹا نے اپنے موقف میں کہا کہ پاک بھارت معائدے کے مطابق اگر کسی بھی ملک کے ٹرک میں سے کسی دوسرے ملک میں لسٹ سے ہٹ کر کوئی بھی شہ برآمد ہو تو وہ ملک اس کا ٹرک اور ٹرک ڈرائیور نہیں رکھ سکتے بھارتی حکام معائدے کے مطابق ٹرک اور ڈرائیور ہمارے حوالے کریں ہم قانون کے مطابق اس کے خلاف کاروائی کریں گے جسے بھارتی حکام نے ماننے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد آزاد کشمیر کے22 ٹرک اور ڈرائیور مقبوضہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے50 ٹرک اور ڈرائیور آزاد کشمیر پھنس گئے ہیں گزشتہ سال 17 جنوری کے روز ایسا واقعہ پیش آنے کی وجہ سے ایک ماہ سے زائد عرصہ تک دو طرفہ تجارت معطل رہی اور درجنوں مال بردار ٹرک آر پار پھنس گے تھے بھارتی الزام اور ڈرائیور کی گرفتاری کے بعد تاجروں ،ٹرک ڈرائیوروں اور مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جموں کشمیر جائنٹ چیمر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکرٹری اطلاعات اعجاز میر نے کہا ہے کہ دو طرفہ تجارت کے معطل ہونے کی وجہ سے سیکڑوں فریش فروٹ کے لوڈ مال بردار ٹرکوں کے خراب ہونے اور تاجروں کے کڑوڑوں روپے نقصان کا خطرہ ہے سمگلنگ کی شکایات کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں اطراف کے ٹریڈ سینٹروں پر جدید وہیکل سکینر نصب کریں تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی شکایات ختم ہو سکیں اور دو طرفہ تجارت محفوظ بن سکے دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ گرفتار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری اور ٹرک ضبط کرنے کیخلاف مری کے مقام پر ٹرانسپورٹ یونین نے احتجاجاً مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مال کے ٹرکوں کو روک لیا مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت پاکستان بالخصوص وزارت خارجہ مقبوضہ کشمیر میں گرفتار ہونے والے ٹرک ڈرائیور اور ضبط شدہ ٹرک کو واپس لائیں بصورت دیگر ٹرانسپورٹ یونین کسی بھی صورت میں دو طرفہ تجارت کو چلنے نہیں دیں گے اور نہ ہی مری سے انٹر کشمیر ٹریڈکا کوئی ٹرک گزرنے دیں گے اگر ذمہ داران نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو تو حالات کی خرابی کی تمام تر زمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔