عمران خان سے افغان سفیر کی ملاقات، خیبرپختونخواہ اور افغانستان کے مالین صحت‘ تعلیم اور تجارت کے مشترکہ فورم کے قیام پر اتفاق،افغان سفیر کی خیبرپختونخواہ میں افغان مہاجرین پر نرمی کی درخواست

اتوار 8 فروری 2015 10:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء) خیبرپختونخواہ اور افغانستان کے درمیان صحت ‘ تعلیم اور تجارت کے مشترکہ فورم کے قیام پر اتفاق ہوگیا یہ اتفاق رائے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور افغان سفیر جنان موسیٰ زئی کے درمیان ہفتہ کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں طے پایا ہے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک ، افغان تعلقات اور ملکی و خطے کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک ‘ چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی کے بھی شامل تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خیبرپختونخواہ اور افغانستان میں صحت ‘ تعلیم اور تجارت پر جوائنٹ فورم بنانے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کا معاملہ بھی زیر بحث آیا افغان سفیر جنان موسیٰ زئی نے عمران خان سے اپیل کی کہ افغان مہاجرین سے نرمی برتی جائے۔