عدالت نے صوفی محمد اور ان کے 2بیٹوں سمیت6 نامزد ملزوں پر فرد جرم عائد کردی،صوفی محمد پر ریاست کیخلاف جلسہ کرنے کا الزام ہے،سزا پانے والوں میں 2 افراد وفات پا چکے ،آئندہ سماعت پر گواہان طلب، مزید سماعت21 فروری تک ملتوی

اتوار 8 فروری 2015 10:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء)سینٹرل جیل پشاور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے کالعدم تنظیم کے رہنما صوفی محمد سمیت 6 افراد پر فردجرم عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز سینٹرل جیل میں مولانا صوفی محمد بغاوت کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی تو عدالت نے تیمر گرہ میں ریاست کے خلاف غیر قانونی جلسہ کرنے کے الزام میں صوفی محمد اور ان کے تین بیٹوں سمیت6 افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔سزائے پانے والوں میں 2 افراد وفات پا چکے ہیں۔ مزید کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرگواہوں کو طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :