وزیراعلیٰ پنجاب اور اہم شخصیات کے کھانے کو محفوظ رکھنے کیلئے جدید گاڑی خریدنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

ہفتہ 7 فروری 2015 08:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب اور اہم شخصیات کے کھانے کو محفوظ رکھنے کے لیے جدید گاڑی خریدنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ، درخواست چوہدری شعیب سلیم کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزارت خزانہ وزیراعلی پنجاب اور دیگر وزرا سمیت اہم شخصیات کے کھانے کو محفوظ رکھنے کے لاکھوں روپے کی جدید گاڑی ریفل ٹرک خرید رہا ہے جو غیر قانونی ہے کیونکہ وزرا کے صرف کھانے کے لیے لاکھوں روپے کی گاڑی نہیں خریدی جاسکتی۔

(جاری ہے)

وزرات خزانہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ہی نئی گاڑی خرید سکتی ہے وزرا کی ریفرشمنٹ کے لیے نہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی وزرات خزانہ کو ریفل ٹریک خریدنے سے روکا جائے اور اس فیصلے کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔