ملک میں دستیاب پیٹرول اور موبائل آئل کا معیار چیک کرنے کیلئے اوگرا اور ایچ ڈی آئی پی کام کر رہے ہیں‘ جام کمال ،پاک چین اقتصادی راہداری کے روڈ کے حوالے سے خدشات درست نہیں‘ سینیٹ میں واقفہ سوالات میں اظہار خیال

ہفتہ 7 فروری 2015 08:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء) وزیر مملکت جام کمال نے کہا ہے کہ ملک میں دستیاب پیٹرول اور موبل آئل کا معیار چیک کرنے کیلئے اوگرا اور ایچ ڈی آئی پی کام کر رہے ہیں جہاں سے شکایت ہو وہاں پر چھاپہ مار کر نمونے حاصل کر کے لیبارٹری میں بھجوائے جاتے ہیں جو معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں ان پر جرمانے سمیت قانونی کارروائی بھی کی جاتی ہے اس کے علاوہ مقامی انتظامیہ بھی چیکنگ کر سکتی ہے اقبال محمد علی خان کے مانسہرہ ایبٹ آباد ایکسپریس وے حوالے سے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر قادر بلوچ نے کہا ہے کہ منصوبے کیلئے اراضی حصول کیلئے ایک ارب 99 کروڑ کی رقم جاری کی گئی ہے جس میں ایک ارب 69 کروڑ کی رقم متاثرین میں تقسیم کر دی گئی ہے ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ کے حوالے سے خدشات درست نہیں ہیں وزیراعظم کی اس حوالے سے ہدایات واضح ہیں۔

(جاری ہے)

شازیہ مری کے سوال کے جواب میں جام کمال نے کہا کہ یہ مسئلہ پہلے سے پشاور اور لاہور ہائی کورٹ میں چل رہا ہے اور اس حوالے سے کوئی غیر آئینی اقدار نہیں اٹھایا جائے گا۔ عبدالقہار کے سوال کے جواب میں جام کمال نے کہا کہ سارے اراکین صوبے اور وفاق کے ٹیکسوں کے بارے میں جانتے ہیں اس پر بات کی ضرورت نہیں‘ شازیہ مری کے سوال پر جام کمال نے کہا کہ جب تک باہر کی ملکوں کو فائدہ سرمایہ کاری میں نہیں دیا جائے گا اس وقت تک ممکن نہیں اور ان میں بہت ساری پالیسز ایسی ہیں جس میں رعایت بھی دی گئی ۔

عامر ناز تنولی کے سوال کے جواب میں عالم کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں گیس کے وسائل کا پورا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے قطر گیس میں 2 چیزیں زیادہ اہمیت رکھتی ہیں جن میں قیمت زیادہ اہمیت رکھتی ہیں اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے اور اس کا تعلق عالمی قیمتوں کے ساتھ ہوتا ہے جب دنیا میں ایل این جی کے حوالے پاکستان کی بات ہوئی تو تمام ممالک سنجیدہ رہے اور اس حوالے سے شاہد خاقان بھی سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں ایم کیو ایم کے سہیل منصور کے جواب میں جام کمال نے کہا ہے کہ ایل این جی ایک قدرتی گیس ہے اور پھر اسے ٹرانسپورٹ کرنا بھی آسان ہوتا ہے اور اسے سوشل نیٹ ورک سسٹم بڑی آسانی سے منتقل کرتا ہے اس لئے اپنی چیزیں لگانے کی ضرورت نہیں ہیں اور حوالے جو بھی سہولتیں درکار ہیں وہ فراہم کی جائیں گی اور اس حوالے سے ہر ملک کی قیمتوں کا فریم ورک مختلف ہے قطر دنیا بھر میں گیس فراہم کرنے والا بڑا ملک ہے جبکہ پاکستان 2 سے 3 مربع مکعب فٹ خسارے میں ہے اسے پورا کرنے کیلئے ایل این جی منگوائی جا رہی ہے۔

اوگرا ہر مہینے اس کی قیمتوں کا تعین کرتا ہے اور اس کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جاتی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی ہوتی ہے نفیسہ شاہ کے سوال کے جواب میں جام کمال نے کہا ہے نیپرا ہی تمام قیمتون کو دیکھتا ہے اور ملک میں بجلی 43 فیصد گیس سے پیدا ہوتی ہے اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی سابقہ اور موجودہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں بارے جو اعداد و شمار ایوان میں پیش کیئے ہیں وہ غلط ہیں پیر کو آئندہ ایوان کے اجلاس میں پیش کرینگے جام کمال نے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں گیس اور آئل کے حوالے سے کام ہو رہا ہے اور وہاں پر مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور اچھے نتائج بھی آ رہے ہیں ٹیکنالوجی باہر سے آتی ہے تو اس لئے بیرونی کمپنیاں ہی سرمایہ کاری کرتی ہیں۔