علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے وا لا ملزم گرفتار ، ملزم ..
تازہ ترین : 1

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے وا لا ملزم گرفتار ، ملزم صابر کا تعلق اٹک سے ہے اس کی گرفتاری کے بعد اس سے موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے،پولیس، ملزم کا دہشت گردوں سے تعلق کے حوالے سے لاتعلقی کا اظہار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ملزم کو قانون نافذ کرنے والے ادروں اور انٹیلی جنس رپورٹ کے بعد اسلام آباد پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم صابر کا تعلق اٹک سے ہے اور اس کی گرفتاری کے بعد اس سے موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے دہشت گردوں سے تعلق کے حوالے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے تاہم پولیس تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کو آگے بڑھا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا جبکہ انٹیلی ایجنسیاں بھی ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشاں تھیں اس دوران ملزم کے موبائل فون کی لوکیشن کو ٹریس کرنے اور موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔ بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے ملزم سے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 07/02/2015 - 08:39:06

اپنی رائے کا اظہار کریں