پاکستان پوسٹل سروسز شدید مالی و بدانتظامی کا شکار ، بڑھتے ہوئے اخراجات اور کم آمدنی کے باعث ادارے کا خسارہ چھ ارب روپے تک پہنچ گیا ،فنانس ڈویژن سے مزید رقم مانگ لی گئی

ہفتہ 7 فروری 2015 08:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء) پاکستان پوسٹل سروسز ان دنوں شدید مالی و بدانتظامی کا شکار ہوگیا ہے، بڑھتے ہوئے اخراجات اور کم آمدنی کے باعث ادارے کا خسارہ چھ ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ۔ پاکستان پوسٹل سروسز کی جانب سے اپنے مالی امور کی انجام دہی کیلئے فنانس ڈویژن سے مزید رقم مانگ لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹل سروسز کی جانب سے وزارت خزانہ کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں پوسٹل سروسز کی مالی پوزیشن اور درپیش مسائل کا ذکر کیا گیا ہے ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے اخراجات اوردیگر ضروریات مجوزہ بجٹ سے کہیں زیادہ ہیں اور اس وقت چھ ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے لہذا وزارت خزانہ انتظامی امور کو بہتر انداز میں چلانے اور دیگر اخراجات کیلئے مزید رقم فراہم کرے مراسلے میں پوسٹل انشورنس اور دیگر سکیموں سے حاصل ہونے والی رقوم اور دیگر امور کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :