صدر اوباما داعش مخالف جنگ کے لیے نئی اتھارٹی کے خواہاں

ہفتہ 7 فروری 2015 09:08

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء )امریکی صدر براک اوباما عراق اور شام میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف طاقت کے استعمال کے لیے کانگریس سے نئی اتھارٹی کے خواہاں ہیں اور وہ اس سلسلے میں ائندہ ہفتے کانگریس سے رجوع کریں گے ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک رکن پارلیمان کے مطابق اراکین کانگریس کو بتا دیا گیا ہے کہ انھیں اس ضمن میں آیندہ ہفتے وائٹ ہاوٴس کی جانب سے ایک درخواست موصول ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

سینیٹر باب کروکر کے ایک معاون نے بتایا ہے کہ سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ری پبلکن چئیرمین کو توقع ہے کہ صدر اوباما آیندہ ہفتے تک اجازت نامے کا مسودہ بھیج دیں گے۔قبل ازیں جمعرات کو امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بوئنر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ صدر اوباما داعش کے خلاف طاقت کے استعمال کے لیے بہت جلد کانگریس سے منظوری لیں گے اور اردن کی فوجی امداد کا عمل تیز کرنے کے لیے بھی کہیں گے۔

متعلقہ عنوان :