چین :جنوبی شہر کے ایک گودام میں آگ لگ گئی، 17 افراد ہلاک

ہفتہ 7 فروری 2015 09:08

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء)چین کے جنوبی علاقے میں واقع گودام میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک ہو گئے۔حکام کے مطابق ، آگ ہول سیل مارکیٹ میں واقع ایک دوکان کی چوتھی منزل پر لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیزی سے پھیل گئی۔

(جاری ہے)

آگ پر قابو پانے کے لئے فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گودام میں پھنسے 5 افراد کو امدادی ٹیموں نے بچا لیا۔

متعلقہ عنوان :