یمن میں حوثی قبائل کا حکومت پر ’قبضہ‘، پارلیمنٹ تحلیل

ہفتہ 7 فروری 2015 09:01

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء) یمن کے شیعہ حوثی قبائل نے دارالحکومت صنعا میں حکومت پر قبضہ کر کے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے،، صدارتی کونسل قائم، عبوری مدت کے لیے ملک کی باگ ڈور سنبھالے گی، میڈیا رپورٹ کے مطابق یمنی شیعہ حوثیوں کی جانب سے جاری ایک ’آئینی حکم نامے‘ میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا 551 ممبران پر مشتمل ایک نیشنل کونسل بنائے گی جو تحلیل شدہ پارلیمان کی جگہ لے گی۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ جزیرہ نما عرب میں برسرپیکار القاعدہ نے جہاں گذشتہ چار سالوں میں یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کو اقتدار سے ہٹانے کی احتجاجی تحریک سے پیدا ہونے والی بیچینی اور افراتفری کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے، وہیں حوثی قبائل کی طرف سے بھی موجودہ صدر ہادی کی حکومت کو مسلسل مزاحمت کا سامنا تھا۔

متعلقہ عنوان :