نریندر مودی ملک میں ائندہ بڑے دہشتگردانہ حملے کی صورت میں پاکستان کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال کر سکتے ہیں‘ سابق امریکی سفیر رابرٹ ول،بھارتی حکومت اور عوام کے جذبات اب کافی بدل چکے ہیں‘ صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 7 فروری 2015 09:39

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء)سابق امریکی سفیر رابرٹ بلیک ول نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ملک میں آئندہ دہشتگردانہ حملے کی صورت میں پاکستان کے خلاف طاقت کا استعمال کر سکتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خارجہ تعلقات کونسل کی جانب سے آرگنائز کی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی سفیر رابرٹ بلیک ول کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستانی اب سمجھ جائیں گے کہ انکا بھارت کے حوالے سے ماضی جیسا رویہ اب برداشت نہیں کیا جائیگا۔

نئی دہلی میں پارلیمنٹ پر حملے کے بعد سے ہر بھارتی وزیراعظم نے اب تک سنجیدگی سے یہی سوچا کہ پاکستان پر حملہ کر دیا جائے تاہم پھر وہ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گیا۔ تاہم بھارتی عوام اور حکومت دونوں کے جذبات میں ہی بہت تبدیلی آ چکی ہے اور اگر موجودہ وزیراعظم نریندر مودی نے اگر پاکستان پر حملے کا فیصلہ کیا تو انکے اس فیصلے سے پیچھے ہٹنے کا امکان کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت میں کوئی بڑا دہشتگردانہ حملہ ہوا اور اس کی کڑیاں پاک فوج یا پھر آئی ایس آئی سے ملتی ہوئی نظر آئیبں تو مودی فوری طور پر پاکستان کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کو ترجیح دینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایسا یقین سے نہیں کہا جا سکتا تاہم اس کے قوی امکانات ضرور موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب حالات بہت بدل چکے ہیں اور موجودہ بھارتی حکومت پاکستان کی جانب سے اشتعال انگیزی کو زیادہ دیر تک برداشت کرتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی۔

متعلقہ عنوان :