سانحہ ماڈل ٹاوٴن اورپشاور کاموازنہ نہیں کیاجاسکتا،سانحہ پشاورپرپرویزخٹک قصوروارنہیں تواستعفیٰ کیوں دیں؟،عمران خان ،نوازشریف کاٹریک ریکارڈخراب ہے ،ان پراعتمادنہیں،نوازشریف نے شادی پر مبارکباد نہیں دی ،نواز شریف بھی اس عمر میں اگر شادی کرتے تو میں انہیں مبارکباد نہ دیتا،نجی ٹی وی کوانٹرویو

ہفتہ 7 فروری 2015 09:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن اورپشاورواقعہ کاموازنہ نہیں کیاجاسکتا،سانحہ پشاورپرپرویزخٹک قصوروارنہیں تواستعفیٰ کیوں دیں؟نوازشریف کاٹریک ریکارڈخراب ہے ،ان پراعتمادنہیں ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ سانحہ پشاورایک حادثہ تھااوریہ بھی کینٹ ایریامیں ہوا،سکول کے بچوں پرحملہ کی ذمہ دار ی صوبائی حکومت پرنہیں ڈالی جاسکتی اگرپرویزخٹک ذمہ دارہی نہیں ہیں توپھرمستعفی کیوں ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ ماڈل ٹاوٴن اورسانحہ پشاورکاموازنہ نہیں کیاجاسکتا،لاہورکاواقعہ صوبائی حکومت کی نگرانی میں ہوااورصوبائی حکومت اوروزیراعلیٰ اس کے ذمہ دارہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اپنی زبان پرقائم نہیں رہے ،ان کاٹریک ریکارڈخراب ہے اس لئے ان پراعتمادنہیٰں کیاجاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال سے چارحلقے نہیں کھولے گئے ،راحیل شریف سے کہاتھاکہ نوازشریف مستعفی ہوں تودھرناختم کردیں گے ،ہم توصرف یہ چاہتے ہیں کہ دھاندلی کرنے والوں کوسزائیں ملیں تاکہ اگلاالیکشن صاف ہواگرانصاف نہ ملاتوپھرسڑکوں پرآئیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ راحیل شریف سے کہاتھاکہ دھرناختم کیاتونوازشریف صحیح تحقیقات نہیں کرائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جوکپتان زیادہ پریشربرداشت کرے اس کی ٹیم جیت جاتی ہے ،این اے 122کی فرانزک رپورٹ نے دھاندلی کے سارے پول کھول دیئے ۔انہوں نے کہاکہ ضمیربیچنے والوں کوپارٹی سے نکال دیں گے ،سینٹ کے انتخابات میں ایک ووٹ کی دوکروڑبولی لگاناجمہوریت نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کے جواب سے ہماری پالیسی دوغلی نہیں ،حامدخان تحریک انصاف سے تیس سال پہلے وکیل راہنماتھے ،ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کی حمایت کی اوردوسال کے لئے آرمی کورٹس کی حمایت کی ،حامدخان نے وکلاء پینل سے جوکیااس کاتحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کو ادارہ بنانا چاہتے ہیں ،سابق گورنر پنجاب کے حوالے سے کوشش کرینگے وہ پارٹی میں شامل ہوجائیں ،چوہدری سرور ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاست ہیں جو برطانیہ کی جمہوریت کے عادی تھے ،پتہ تھا وہ بادشاہت والے نظام کے ساتھ نہیں چل سکیں گے ۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا ہوم گراؤنڈز کا فائدہ حاصل ہوگا،جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی اچھی ہے،پاکستانی ٹیم میں اگر محمد عامر ہوتا تو ٹیم کے چانسز اچھے تھے ۔ایک اور سوال پر عمران خان نے کہا کہ انہیں نواز شریف یا آرمی چیف نے شادی کی مبارکباد نہیں دی ۔نواز شریف بھی اگر اس عمر میں شادی کرتے تو انہیں مبارکباد نہ دیتا ۔