وزیر داخلہ رحمان ملک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات،سابق وزیر داخلہ نے انتخابی دھاندلی ،جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق مسودے کی کاپی سراج الحق کے حوالے کر دی

ہفتہ 7 فروری 2015 09:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء)پیپلزپارٹی کے رہنمااور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی ہے، انتخابی دھاندلی ،جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق مسودے کی کاپی سراج الحق کے حوالے کر دی گئی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی اورحکومت میں ڈیڈلاک ختم کرناچاہتے ہیں ،دھاندلی ہوئی ہے توتحقیقات ہونی چاہئے ،سینٹ الیکشن کیلئے درخواستیں لے رہے ہیں ، اسحاق ڈاربھی چاہتے ہیں کہ مسئلہ حل ہوجائے،آنے والے وقت میں اتحادکی ضرورت ہے ،منظم دھاندلی ثابت ہوگئی توالیکشن دوبارہ ہوں گے ،بلوچستان کی سیاسی لیڈرشپ سے بھی بات چیت ہوئی ،کوشش کررہے ہیں کہ سیاسی جماعتوں میں رابطے مستحکم ہوں ،جمہوریت اورآئین کے استحخام کیلئے کوشش کررہے ہیں ،ملک کوبدامنی مہنگائی دہشتگردی جیسے مسائل کاسامناہے ،ملک کیلئے ذاتی مفادات سے بالاترہوکرسوچنے کی ضرورت ہے سینٹ انتخابات پیپلزپارٹی سندھ سے 8یانونشستیں لے گی،سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے حوالے سے رحمان ملک نے کہا کہ اسی وقت کہاتھالگتاہے کہ آگ لگائی گئی،فیکٹری میں آتشزدگی ملزموں کوقانون کے کٹہرے میں لائیں گے ،ایساکوئی کام نہیں کریں گے جوحکومت یاپی ٹی آئی کیلئے نقصان دہ ہو، اس مو قع پر سراج الحق نے کہا کہ رحمان ملک سے سینٹ انتخابات کی صورتحال پربات چیت ہوئی،اسمبلیوں سے جانے والوں کوواپس آجاناچاہئے،اب مارشل لاء کاکوئی امکان نہیں ،زردا ری سے بھی ان امورپراتفاق ہے،فاصلے کم اوراسمبلیوں سے باہرلوگوں کوواپس لاناچاہتے ہیں ،کچھ اسپیڈبریکرہیں کوشش ہے کہ معاملات حل ہوجائیں ۔