افغان جنگ سے ہمیں تعصب اور عدم برداشت جیسے مسائل پیدا ہوئے،پرویز رشید،اخوت اوربھائی چارے والا پاکستان واپس لینا ہے مستقبل پاکستان کا ہے، آپریشن ضرب عضب قائد اعظم کے پاکستان کو واپس لینے کیلئے پہلا قدم ہے۔تقریب سے خطاب

ہفتہ 7 فروری 2015 09:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ افغان جنگ سے ہمیں تعصب اور عدم برداشت جیسے مسائل پیدا ہوئے اور نصرت کے سوداگر طاقتور ہوگئے ہم نے اخوت اوربھائی چارے والا پاکستان واپس لینا ہے مستقبل پاکستان کا ہے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ہم سب مذہب فرقوں سے بالاتر ہوکر پاکستانی ہیں گردوارہ ہو مسجد ہو یا مندر یہ سب قابل احترام ہیں انہوں نے کہا کہ تعصب اور عدم برداشت کے رویے پرانے نہیں افغان جنگ سے قبل پاکستان بالکل مختلف تھا۔

مذہبی ہم آہنگی مثالی تھی اور کسی نے یہ نہیں سنا تھا کہ کسی مذہب کی عبادت گاہوں کے خلاف کوئی بات کرتا ہو۔ افغان جنگ کے بعد مذہب کے نام کو استعمال کیا گیا اس کے ہم اکیلے ملزم نہیں دوسرے بہت سے لوگ اس میں زمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طاقتوں سے کسی ایک کو شکست دلوانے کیلئے نصاب کو تبدیل کرایا اور نفرت کے سوداگر طاقتور ہونا شروع ہوئے تعصب اور عدم برداشت برھا اور ہمیں اس عذاب میں مبتلا کر گئے انہوں نے کہا کہ ہم سب اس پریشانی میں مبتلا ہوئے اور آج ہم سب کی تکلیف ایک ہے ہم سب نے ایک ہوکر ہی اس کا حل نکالنا ہے ہم نے اس پاکستان کو واپس لینا ہے جو پاکستان ہم سے چھینا گیا تھا اور ہم پہلے کی طرح پر امن ‘ ہنسی خوشی رہیں گے اس پر کسی کو نامید نہیں ہونا چاہیے مستقبل پاکستانی کا ہے ان کا کہنا تھاکہ آپریشن ضرب عضب قائد اعظم کے پاکستان کو واپس لینے کیلئے پہلا قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :