نواز حکومت کسانوں سے ہاتھ کر گئی ،چاول کاشتکاروں کو فی ایکٹر 5ہزار سبسڈی دینے کے اعلان پر عمل نہیں ہوسکا

جمعہ 6 فروری 2015 08:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2015ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے غریب کسانوں کے ساتھ بھی دھوکہ دہی لینا شروع کردیا ہے ، چاول کاشت کرنے والے کسانوں کو بلند و بانگ دعوے کرنے کے باوجود حکومت نے ابھی تک سبسڈی ادا نہیں کی حکومت نے یہ سبسڈی چاول کی کم قیمت دینے پر ادا کرنی تھی جس کا وزیراعظم نواز شریف نے کسانوں سے وعدہ بھی کیا تھا کہ کاشتکاروں کو فی ایکڑ پانچ ہزار روپے فراہم کرینگے چار ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک اس وعدے پر عمل نہیں کیا جاسکا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اور کابینہ نے کسانوں کو مجوزہ سبسڈی کیلئے پانچ ارب روپے بھی مختص کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ پورے پنجاب ، سندھ بلوچستان میں اس حوالے سے سروے بھی کروایا گیا جس میں کافی کرپشن کی گئی ہے ۔ وزیراعظم نے چاول کے کاشتکاروں کو اصل قیمت موجودہ سیزن میں پچاس فیصد کم ملنے پر فی ایکٹر پانچ ہزار دینے کا اعلان کیا لیکن اب اس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے ۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ یہ پانچ ارب روپے حکومت نے کسانوں کی بجائے گیس اور تیل کی سبسڈی میں ٹرانسفر کردیئے ہیں اس طرح حکومت کسانوں سے بھی ہاتھ کرگئی ۔