سینیٹ انتخابات2015ء مسلم لیگ(ن)20 نشستیں حاصل کرسکے گی،اکثریت پھر پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی،چئرمین کے انتخاب کیلئے آزاد امیدوار اور فاٹا کا اہم کردار ہوگا

جمعہ 6 فروری 2015 08:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2015ء)سینیٹ انتخابات2015ء مسلم لیگ(ن)20 نشستیں حاصل کرسکے گی،اکثریت پھر پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی،چےئرمین کے انتخاب کیلئے آزاد امیدوار اور فاٹا کا اہم کردار ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مارچ2015ء میں پاکستان پیپلزپارٹی کے22مسلم لیگ(ن) کے9،اے این پی کے6،فاٹا کے4،جمعیت علماء اسلام(ف) کے3سینیٹرز سمیت کل52سینیٹرز ریٹائر ہوں گے جس کے بعد پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ(ن)16،پاکستان پیپلزپارٹی8،جمعیت علماء اسلام(ف)3،ایم کیو ایم3،مسلم لیگ(ق)1،تحریک انصاف6،قومی وطن پارٹی،جماعت اسلامی،بی این پی عوامی اورمسلم لیگ فنگشنل کو ایک ایک نشست ملنے کا امکان ہے اور2015ء کے انتخابات کے بعد سینیٹ میں پیپلزپارٹی27نشستوں کے ساتھ پہلے،مسلم لیگ(ن)20نشستوں کے ساتھ دوسرے،ایم کیو ایم اور جے یو آئی(ف)7نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہوں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف پہلی بار6نشستوں کے ساتھ سینیٹ میں رکنیت حاصل کرے گی۔پختونخوا ملی عوامی پارٹی بھی2نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے،سینیٹ کے چےئرمین کے انتخابات کیلئے کل53 ارکان کی حمایت ضروری ہے لیکن کوئی بھی پارٹی واضح اکثریت حاصل نہ کرسکے گی تاہم پاکستان پیپلزپارٹی کی27عوامی نیشنل پارٹی کی6تحریک انصاف کی6مسلم لیگ(ق) کی5 اور جماعت اسلامی کی ایک نشست ملا کر کل45سیٹیں ہوں گی جبکہ حکومتی جماعت مسلم لیگ(ن) کی20،جمعیت علماء اسلام(ف) اور ایم کیو ایم کی7,7،بی این پی کی3،فنکشنل کی ایک، نیشنل پارٹی کی2،قومی وطن پارٹی کی1 اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی7نشستیں ملا کر42نشستیں بنتی ہیں،فاٹا کے 8اور آزاد4ارکان اہم کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :