کراچی،وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کی کوشش پر سول سوسائٹی اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ، پولیس نے 30 مظاہرین کو حراست میں لے لیا

جمعہ 6 فروری 2015 08:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2015ء)وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کی کوشش پر سول سوسائٹی اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ، پولیس نے 30 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے ، پولیس اور مظاہرین کے درمیان مصروف شارع پر ہاتھاپائی کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا تھا ، پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید نفری طلب کرلی تھی ۔تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی کے اراکین کالعدم تنظیم کو ریلی کی اجازت دینے کے خلاف سول سوسائٹی کے اراکین وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینا چاہتے تھے تاہم پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے والے تمام راستے بند کردیئے تھے جس پر مظاہرین نے بعض مقامات پر رکاوٹیں توڑ دئیں ،جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 30مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں ،حراست میں لیے جانے والوں میں سول سوسائٹی کے رہنماء جبران ناصر بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ حراست میں لیے جانے والے افرادمیں 2خواتین اور 28 مردشامل ہیں،مظاہرین کونہیں روکالیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی توکارروائی کی،انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کودھکے دیے اوررکاوٹیں توڑیں،گرفتارافرادوہی ہیں جنھوں نے چنددن پہلے وزیراعلیٰ ہاوٴس کے باہردھرنادیاتھا۔