وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی کمی میں واضح کمی کے باوجودعوام کوریلیف نہ ملنے اورٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونے پرسخت نوٹس ،ضلعی انتظامیہ کے سربراہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،صوبائی حکومتوں کوسختی سے ہدایت،پنجاب بھرکی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ،آج صوبائی حکومت کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے پنجاب بھرکے ڈی سی اواورسیکرٹری آرٹی اوکوسختی سے ہدایت کردی

جمعہ 6 فروری 2015 08:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2015ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی کمی میں واضح کمی کے باوجودعوام کوریلیف نہ ملنے اورٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونے پرسخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومتوں کوسختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے سربراہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،چنانچہ وزیراعظم کی ہدایت پرپنجاب بھرکی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اورآج صوبائی حکومت کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے پنجاب بھرکے ڈی سی اواورسیکرٹری آرٹی اوکوسختی سے ہدایت کی ہے کہ کرایوں میں کمی نہ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کی بسوں ،ویگنوں اوردیگرٹرانسپورٹ کوفوری بندکرکے حکومتی سطح پرچلنے والی ٹرانسپورٹ کوآمدورفت کیلئے استعمال کیاجائے ،چنانچہ اس ہدایت پرضلعی انتظامیہ فیصل آبادنے آج اچانک کارروائی کرتے ہوئے جوٹرانسپورٹرزائدکرایہ وصول کررہے تھے ان کے زیراستعمال بس اسٹینڈکوفوری طورپربندکردیاہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ساہیوال ،پاک پتن ،سانگلہ ہل ،چک جمرہ اوردیگرشہروں میں جانے والے ٹرانسپورٹروں کے اڈوں کوبندکرتے ہوئے پانچ بسوں اورویگنوں کوبھاری جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ تھانو ں میں بندکردیاہے جبکہ بعض ٹرانسپورٹروں کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ دوسوسے زائدگاڑیوں کوجرمانے اورسترکے قریب گاڑیوں کومقدمہ درج کرنے کے بعدمختلف تھانوں میں بندکردیاہے جبکہ دوسری جانب مالکان کاکہناہے کہ وہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی انتظامیہ اورسیکرٹری آرٹی اے کوماہانہ لاکھوں روپے ماہانہ منتھلی دیتے ہیں اورجب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں ہم نے منتھلی کے ماہانہ ریٹ بھی بڑھادیئے ہیں اس لئے ہمیں بلاوجہ تنگ کیاجارہاہے یہ امرقابل ذکرہے کہ پاکستان کے تیسرے بڑے شہرکے ٹرانسپورٹر ماہانہ کروڑوں روپے کی منتھلی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے علاوہ ٹریفک پولیس ،مختلف ٹاوٴنزکے عملہ اورسیکرٹری آرٹی اوردیگراداروں کواداکررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :