فضائی عملے کی حفاظت پر تشویش، متحدہ عرب امارات کا اردنی پائلٹ کی ہلاکت کے بعد امریکا کا فضائی اتحاد ی بننے سے انکار

جمعہ 6 فروری 2015 08:41

متحدہ عرب امارات ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2015ء )متحدہ عرب امارا ت نے اردنی پائلٹ کی ہلاکت کے بعد امریکا کا فضائی اتحاد ی بننے سے انکار کردیا یو اے ای کو فضائی عملے کی حفاظت پر تشویش پیدا ہوگئی۔

(جاری ہے)

یو اے ای نے شام میں سرگرم دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ کے ھاتھوں اردنی پائلٹ کے سفاکانہ ہلاکت کے بعد شام اور عراق میں فضائی حملوں میں امریکا سے اتحاد ختم کردیا یو اے ای حکام کے مطابق اردنی پائلٹ کی ہلاکت نے فضائی عملے کی حفاظت ، اسکی تلاش اور بچاوٴ کے وسائل کے بارے میں تشویش پیدا کردی ہے یو اے ای نے شام اور عراق مین فضائی حملوں میں اوسپرے طیارے شامل کرنے کی تجویز دی ان طیاروں کی شمولیت تک یو اے ای کی فضائی مہم میں شرکت معطل رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای امریکا کو اہم اڈوں تک رسائی کی فراہمی اور امریکا کی دہشت گردی کے خلاف ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا امریکا حکام کے مطابق یو اے ای دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا اہم اتحادی ہے متحدہ عرب امارات، بحرین، اردن اور سعودی عرب نے امریکہ کی قیادت میں ہوائی حملے میں ستمبر میں شمولیت اختیار کی۔