شام‘ سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں 54 باغی ہلاک‘ متعدد زخمی

جمعہ 6 فروری 2015 08:41

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2015ء) شام میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں 54 باغی ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈوما میں سکیورٹی فورسز نے باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

دونوں فریقین کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں کم از کم 54 باغی ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء حقوق انسانی گروپ نے بھی فورسز کے حملے میں 54 باغیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں باغی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :