قذافی سٹیڈیم کے قریب فائرنگ سے تین خواتین جاں بحق ، حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی

جمعرات 5 فروری 2015 05:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2015ء)قذافی سٹیڈیم کے قریب فائرنگ سے تین خواتین جاں بحق جبکہ حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی، ملزم کی شناخت بشیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والی دو لڑکیاں نائلہ اور مائرہ حقیقی بہنیں بتائی گئی ہیں تیسری خاتون خدیجہ ان کی ماں بتائی جاتی ہے، پولیس کے مطابق ملزم اور تینوں خواتین ایک گاڑی میں سوار تھیں ملزم بشیر کار کی پچھلی سیٹ پر مسلح ہو کر بیٹھا تھا فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم کوئی خاندانی جھگڑا بتایا جاتا ہے، پولیس نے مقتولین ماں اور دونوں بہنوں کی نعشوں سمیت حملہ آور کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی ہے، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ آور بشیر جس نے تینوں خواتین کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرخودکشی کی ہے اس کا والد اور مقتول بہنوں کا والد آپس میں دوست ہیں، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ قتل ہونے والی دونوں بہنوں میں سے ایک اپنے موبائل فون کے ذریعے اپنے بھائی کو حملہ آور بشیر کے بارے میں بتاتی رہی کہ وہ بھی گاڑی میں بیٹھ گیا ہے اور وہ مسلح ہے تاہم یہ بات ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہے کہ حملہ آور بشیر نے تینوں خواتین کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کیوں کی، پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے جبکہ ایس پی سی آئی اے عمر ورک اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس پی سی آئی اے عمرورک کے مطابق یہ قتل گھریلو تنازعہ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے اصل صورتحال تفتیش کے بعد واضح ہوگی

متعلقہ عنوان :