لیبیا میں فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں، سولہ لیبین فوجی ہلاک

جمعرات 5 فروری 2015 05:11

تریپولی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2015ء ) لیبیا میں فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں میں سولہ لیبین فوجی مارے گئے جبکہ اڑتیس فوجی زخمی ہوگئے۔مشرقی لیبیا کے بندرگاہ میں تیل کے ٹرمینل کے ارد گرد الگ الگ جھڑپوں کے دوران ہلاکتیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

لیبیا کے کرنل احمد رحمہ ماشیری کا کہنا ہے کہ مسلح جھڑپوں میں فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تیل کے ذخائر پر قبضے کے لئے لڑائی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ اس وقت لیبیا میں دو متوازی حکومتیں اور دو ہی پارلیمنٹس کام کر رہی ہیں جبکہ طرابلس میں اسلامی عسکریت پسندوں کا قبضہ چل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :