پاکستان کروز میزائل اور کلوز رینج جوہری ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھ سکتا ہے‘ امریکہ،پاک فوج نے شمالی وزیرستان کا زیادہ تر علاقہ عسکریت پسندوں سے خالی کرالیا‘ انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر کی بریفنگ

جمعرات 5 فروری 2015 06:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2015ء) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کروز میزائل اور کلوز رینج کیساتھ جوہری ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھ سکتا ہے تاکہ بیلسٹک میزائل نظام کو آگے بڑھایا جاسکے تاکہ بیلسٹک میزائل نظام کو آگے بڑھایا جاسکے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ونسٹ آرسٹیورٹ نے عالمی خطرے کے حوالے سے آرمڈ سروسز کمیٹی کے اراکین کو سماعت کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جوہری نظام کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان نئے ڈیلیوری سسٹم کی تیاری جاری رکھے گا جس میں کروز میزائل اور جنگی نوعیت کے جوہری ہتھیار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج فاٹا اور خیبر پختونخواہ صوبے میں تعینات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آرمی نے کافی زیاد ایریا کلیئر کرالیا ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ آرمی 2015ء میں باقی علاقہ انتہاء پسندوں سے کلیئر کرالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد آرمی نے ٹی ٹی پی قیادت اور اس کے جنگجوؤں کیخلاف زمینی اور فضائی حملے تیز کردیئے اور حکومت بھی دہشت گردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پر عمل پیراء ہے جس میں فوجی عدالتوں کا قیام بھی شامل ہے تاہم پاکستان کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے اندرونی خطرات کا سامنا رہے گا اور آئی ایس آئی ایس (داعش) بارے بھی پاکستان کو تشویش ہے۔ افغانستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ افغان نیشنل سکیورٹی فورس کابل میں استحکام برقرار رکھے گی تاہم القاعدہ اور طالبان اتحادی افواج کی کمی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔