پاک فضائیہ اورافغان آرمی کی افغانستان میں مشترکہ کارروائی ، 51دہشتگردہلاک،30زخمی ، جنوبی وزیرستان اورخیبرایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں25دہشتگرد ہلاک

جمعرات 5 فروری 2015 05:23

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2015ء)پاک فضائیہ اورافغان آرمی کی افغانستان کے ضلع نازیان میں مشترکہ کارروائی کے دوران 51دہشتگردہلاک،30زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کی شام پاک فضائیہ نے افغان آرمی کے ساتھ مل کرافغانستان کے ضلع نازیان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پربمباری کی جس کے نتیجے میں 51دہشتگردہلاک اور30سے زائدزخمی ہوگئے۔ادھرجنوبی وزیرستان اورخیبرایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں25دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سانزیلا اور خیبرایجنسی کے علاقے تیراہ میں کارروائی،فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے7ٹھکانے تباہ ہوگئے