سانحہ پشاور کے زخمی طالب علم احمد نواز کے علاج کیلئے 3 کروڑ دس لاکھ روپے جاری کردیئے ،ڈاکٹرمصدق ملک،رقم کی فراہمی کے بعد احمد نواز کو ویزہ جاری ہو جائے گا، ملک کو دہشت گردی کے شکنجے سے نکالیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 4 فروری 2015 08:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء) وزیراعظم کے ترجمان داکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پشاور آرمی پبلک سکول کے زخمی طالب علم احمد نواز کے علاج کیلئے 3 کروڑ دس لاکھ روپے جاری کردیئے ہیں‘ رقم کی فراہمی کے بعد احمد نواز کو ویزہ جاری ہو جائے گا۔ ملک کو دہشت گردی کے شکنجے سے نکالیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے زخمی کا علاج ضرور ہوگا۔

(جاری ہے)

رقم برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے ہسپتال تک پہنچائی جائے گی۔ دو روز میں رقم برطانیہ کے ہسپتال میں پہنچ جائے گی ہر شہری کو تحفظ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دہست گردوں سے پاک کرین گے۔ دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ نفرت انگیز تقریروں پر تین سے چار ہزار مقدمات درج ہوئے ہین اور لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :