پشاور،پشتخرہ میں گٹر پر چھت گرنے سے 5طالب علم جاں بحق، 10زخمی

بدھ 4 فروری 2015 08:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء)پشاور کے نواحی علاقے پشتخرہ میں واقع مدرسے میں گٹر کی چھت گر گئی جس کے ملبے کے ساتھ ہی مدرسے کی طالبات کنویں میں جا گریں جس کے نتیجے میں5 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے 15 طالبعلموں کو نکال لیا جن میں 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

اہلیان علاقے کے مطابق گھرمیں اس وقت 30 سے 40 کے قریب بچے دینی تعلیم حاصل کررہے تھے واقعے سے علاقے میں کہرام مچ گیا امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو کنویں سے نکالا پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے پشتہ خرہ میں ایک مکان میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے بچے حسب معمول مکان کے صحن میں واقع گندے پانی کے کنویں (گٹر)کے اوپر قائم چھت پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران اچانک بوسیدہ چھت گر گئی اور چھت پر موجود بچے گندے پانی کے کنویں میں گر گئے جس کے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارائیاں شروع کرکے متعدد بچوں کو کنویں سے نکال لیا گیا جن میں متعدد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے علاقہ مکینوں کے مطابق اس مکان میں کئی عرصے سے بچے دینی تعلیم حاصل کررہے تھے اور اسی کنویں کی چھت پر ہی بیٹھتے تھے لیکن اس روز بدقسمتی سے کنویں کی چھت گر گئی واقعے سے علاقے میں کہرام مچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :