لوڈ شیڈنگ 2,3 سال تک ختم نہیں ہو سکتی ۔ خواجہ آصف، پی ٹی آئی حلقہ این اے 110 میں دھاندلی سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی ۔ وزیر پانی وبجلی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 فروری 2015 09:27

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء ) وزیر پانی اور بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ مزید دو سے تین سال جاری رہے گی۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے عوام کو ایک بار پھر لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونیکی بدخبری سناکر نواز لیگ کے انتخابی وعدے کو جھوٹا ثابت کردیاخواجہ آصف کاکہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ 2,3 سال تک ختم نہیں ہو سکتی ،خیبر پختونخوا میں فیڈرز کے 80 فیصد صارفین بل ادا نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمران خان پر شوکت خانم اسپتال کے فنڈز بیرون ملک انویسٹ کرنے کا الزام بھی لگایا۔ان کاکہنا تھا کہ عمران خان حلقہ این اے 110 میں دھاندلی سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی ،عمران خان صاحب روز اپنا بیان بدل لیتے ہیں ، دھاندلی سے متعلق اگر عمران خان کے بیانات کا جائزہ لیا جائے تو خود پتا چل جائے گاکیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے۔