پی آئی اے نے عمرہ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ، کرایوں میں مجموعی طور پر آٹھ ..
تازہ ترین : 1

پی آئی اے نے عمرہ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ، کرایوں میں مجموعی طور پر آٹھ ہزار روپے کمی کی گئی ہے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء) ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن (پی آئی اے ) نے عمرہ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے کرایوں میں کمی کے لئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پی آئی اے کے کرایوں میں مجموعی طور پر آٹھ ہزار روپے کمی کی گئی ہے ۔ لاہور اور اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز کیلئے نیا کرایہ 65ہزار روپے ہوگا جبکہ کراچی سے عمرہ کے لئے جانے والوں کیلئے 60ہزار روپے کا ٹکٹ ملے گا

وقت اشاعت : 04/02/2015 - 09:25:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں