ملک بھر میں ائیر لیگ کی کال پر پی آئی اے نے ملازمین نے کام چھوڑ دیا،وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا، شجاعت عظیم کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی،پی آئی اے آپریشن متاثر،سینیٹر اور مسافر کئی گھنٹے جہاز میں پھنس گئے،مسافروں کو شدید مشکلات،تنخواہوں میں عدم ادائیگی ،تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور ملازمین کی ٹکٹ پر 5 فیصد ٹیکس عائدکرنے کے خلاف احتجاج کیا ہے، صدر ائیر لیگ،صدر ائیر لیگ اور پی آئی اے چیئرمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ،ملازمین نے کام شروع کر دیا،شجاعت عظیم کا صدر ائیر لیگ سے ٹیلی فونک رابطہ ،معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی

بدھ 4 فروری 2015 09:19

اسلام آباد،کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء)اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ائیر لیگ کی کال پرتنخواہوں میں عدم ادائیگی ،تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور ملازمین کی ٹکٹ پر 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے خلاف تمام ملازمین نے کام چھوڑ دیا ،ملازمین کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے آپریشن متاثر۔مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔وزیر اعظم نواز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے شجاعت عظیم کو معاملہ حل کرنے کرنے ہدایت کردی۔

شجاعت عظیم کا صدر ائیر لیگ سے رابطہ ،مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرادی ،چیئرمین پی آئی اے اور صدر ائیر لیگ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،ملازمین نے تین گھنٹے بعد کام دوبارہ شروع کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز ملک بھر میں ائیر لیگ کی کال پر کام چھوڑ دیا اور ائیر پور ٹ لاؤنج میں شدید احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

احتجاج کے باعث مانچسٹر جانے والی پروازیں روک دی گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کراچی سے اسلام آباد آنے والی پرواز 368میں مسافر پھنس کر رہ گئے ،جہاز پر سیڑھیاں نہ لگائی جا سکیں اور پی آئی کی طرف سے مسافروں کے لئے کوئی اعلان نہ کیا گیا اور ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد مسافر جہاز میں پھنسے رہے جبکہ پرواز میں کراچی کے سینیٹر بھی موجود تھے جبکہ دمام سے کوئٹہ آنے والی پرواز میں بھی مسافر پھنس کر رہ گئے۔

ادھر ائیر لیگ کے صدر نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین کی تنخواہیں بروقت ادا کی جائیں اور ان کی تنخواہوں میں گزشتہ کئی سالوں سے اضافہ نہیں کیا گیا ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے جبکہ ائیر لیگ کے صدر نے مزید کہا کہ حکومت نے پی آئی اے ملازمین پر پانچ فیصد ٹیکس عائد کیا ہے جوفوری طور پرختم کیا جائے ۔تین گھنٹے طویل احتجاج کے بعد ائیر لیگ کے صدر اور چیئرمین پی آئی اے کے درمیان مذاکرات ہوئے جو کامیاب ہو گئے۔

پی آئی اے کے چیئرمین نے ملازمین کے تمام مطالبات کو تسلیم کر لیا ہے اور کہا ہے کہ جلد از جلد اس پر عمل کیا جائیگا۔ادھر وزیر اعظم نے ملازمین کی ٹکٹ پر پانچ فیصد ٹیکس عائد کرنے، تنخواہوں میں عدم ادائیگی اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے شجاعت عظیم کو ہدایت کی کہ پی آئی اے ملازمین کے معاملات کو فوری طور پر حل کیا جائے اور ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے ۔بعد ازاں شجاعت عظیم نے ائیر لیگ کے صدر کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی ٹکٹ پر عائد ٹیکس کا جائزہ لے رہے اور عدالت کے فیصلے کی کاپیاں منگوائی ہیں جائزہ لینے کے بعد ملازمین کے تمام مسائل کو حل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :