مانسہرہ میں بم دھماکا، ایس ایچ او سمیت 2اہلکار جاں بحق ،2 زخمی،خیبر ، کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 رضاکار ،4سیکورٹی اہلکار جاں بحق، ایک زخمی،کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ، کالعدم تنظیم کا کمانڈر گل ساتھیوں سمیت ہلاک

بدھ 4 فروری 2015 09:15

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء)مانسہرو میں شاہرائے قراقرم پر لاری اڈا کے قریب پولیس کے نزدیک دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او فرید خان سمیت 2 اہل کار جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ڈی پی او مانسہرہ اعجاز خان کے مطابق پولیس موبائل گلگت بلتستان جانے والی گاڑیوں کے کانوائے کو لے کر لاری اڈے سے روانہ ہوئی ہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔

دھماکے میں تھانہ سٹی کے اڈیشنل ایس ایچ او فرید خان جاں بحق جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کیا گیا جہاں اہلکار اجمل بھی دم توڑ گیا۔ادھرخیبر ایجنسی کی وادی تیرہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں امن لشکر کے 3 رضاکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ذرا ئع کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ کے علاقے نری بابا میں ہوا جس کے نتیجے میں امن لشکر کے 3 رضاکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ زخمی رضاکار کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ کرم ایجنسی میں دہشت گردوں نے سکیورٹی قافلے کو دھماکے خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز کرم ایجنسی کے علاقے ورما گئی میں سکیورٹی فورسز کا ایک قافلہ جارہا تھا کہ دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ادھرکرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ، کالعدم تنظیم کا کمانڈر گل ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز کرم ایجنسی کے علاقے درما گئی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں تحریک طالبان کرم ایجنسی کا کمانڈر گل ہلاک ہوگیا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھی بھی مارے گئے ،ادھر پولیٹیکل ایجنٹ نیتحریک طالبان کے نائب امیر کمانڈر گل کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک گھر پر کارروائی کرتے ہوئے کرم ایجنسی کا کمانڈر گل کو ہلاک کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھی بھی مارے گئے ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :