خدا کا خوف کریں اور نماز پڑھیں،شیخ رشید احمد اور جمشید دستی بار بار وقفہ نماز ..
تازہ ترین : 1
خدا کا خوف کریں اور نماز پڑھیں،شیخ رشید احمد اور جمشید دستی بار بار ..

خدا کا خوف کریں اور نماز پڑھیں،شیخ رشید احمد اور جمشید دستی بار بار وقفہ نماز کی یاد دہانی کرواتے رہے

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کو شیخ رشید احمد اور جمشید دستی بار بار وقفہ نماز کی یاد دہانی کرواتے رہے ، خدا کا خوف کریں اور نماز پڑھیں کی آوازیں بھی لگاتے رہے ۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمشید دستی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور سپیکر قومی اسمبلی کو نماز کا وقفہ نہ کرنے پر اجلاس میں بار باریاد کراتے رہے متعدد بار شیخ رشید نے بلند آواز سے کہا کہ ہماری باری نہیں آئے گی اور نہ ہی ہم تقریر کرسکیں گے مگر خدا را وقفہ نماز کردیں جس کے بعد سپیکر نے نماز کا وقفہ کیا

وقت اشاعت : 03/02/2015 - 08:53:00

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں